سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے انتخابات میں ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ) کا بحیثیت رکن انتخاب عمل میں آیا ہے۔بہت قریبی مقابلہ میں انھوں نے کامیابی حاصل کی. اردو حلقوں میں اس کامیابی پر مسرت و طمانیت کا اظہار کیا جا رہا ہے اس کی اہم وجہ ان کا ادبی و تعلیمی پس منظر ہے ان کی فعالیت اردو کی روشن گامی کا نیک شگون ہے حق بہ حق جانب کی صدا بھی بلند ہے. ان کی اس کامیابی پر ان کے والد محترم ڈاکٹر سجاد احمدخان(سابق صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ) پروفیسر مجید بیدار ( سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) ڈاکٹر ایس وی شیونکر ( پرنسپل این ایس بی کالج ناندیڑ) پروفیسر نسیم الدین فریس (سابق صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ) پروفیسر فضل اللہ مکرم ( صدر شعبہ اردو سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد ) ڈاکٹر سید شجاعت علی ( سابق پرنسپل ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں) پروفیسر سعد الدین صدیقی ( سابق صدر شعبہ انگریزی این ایس بی کالج ناندیڑ) ڈاکٹر قاضی نوید (صدر شعبہ اردو مولاناآزاد کالج اورنگ آباد) ڈاکٹر کیرتی مالینی جاؤڑے (صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد) ڈاکٹر انورالدین (صدر شعبہ اردو ویمنس ڈگری کالج گولکنڈہ حیدرآباد) ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی ( صدر شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپور) ڈاکٹر سردار پاشا ( صدر شعبہ اردو آزاد کالج اوسہ ) ڈاکٹرفیاض نداف ( صدر شعبہ اردو شیواجی کالج اودگیر) ڈاکٹر سید نورالامین ( شعبہ اردو شاردا کالج پربھنی) معروف شاعر ڈاکٹر منیب حنفی (پربھنی) ڈاکٹر ظہیر الدین پٹھان، ڈاکٹر جلال خان پٹھان، ڈاکٹر فیاض سوداگر اور این ایس بی کالج کے تمام شعبہ جات کے صدور ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے انہیں صمیمِ قلب سے مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا.









24 جولائی 2022 کو ممبئی کے پترکار بھون میں مہم سے متعلق پریس کانفرنس لی گئی۔



