سولاپور:- تاریخ 14 ستمبر 2022 آکاش وانی سولاپور اور سنگمیشور پبلک اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ انگریزی تقریری مقابلے میں آئیڈیل اردو ہائی اسکول کی طالبہ تسکین كلبرگی نے دوسرا مقام حاصل کیا . اس موقع پر مولانا ابراہیم قاسمی نے کہا کہ اردو میڈیم کے طالب علم کا انگریزی زبان تقریری مقابلے میں انعام جیتنا انتہائی خوشی اور قابل تعریف بات ہے۔ تسکین کلبرگی کو اس کامیابی پر جمیعت علماء ہند سولاپور کے صدر مولانا ابراہیم قاسمی نے ٹرافی اور سند سے نوازا، اس کے علاوہ ان کے سرپرست رضوان کرجگی سر کو بھی خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جمعیت کے صدر مولانا ابراہیم قاسمی، ضلعی جنرل سیکرٹری حسیب نداف، سیکرٹری حافظ یوسف، ممبر یونس شیخ، حسن ہنجگیکر، مولانا شعیب، نہال شیخ، اقبال جمعدار، تسکین کے والدین سمیر کلبرگی، شاہین کلبرگی اسکول کے پرنسپل عرفان جنواڈکرسر، رضوان کرجگی سر، دکنی سر، قاضی سر ،چودھری سر اوراسکول کے تمام اساتذہ کرام موجودتھے.




24 جولائی 2022 کو ممبئی کے پترکار بھون میں مہم سے متعلق پریس کانفرنس لی گئی۔




