پربھنی میں منجانب رنگ قلم کامیاب مشاعرہ کا انعقاد



    پربھنی: (نامہ نگار):- بتاریخ 24 ستمبر شب 09 بجے۔ رنگ قلم ، پربھنی کی جانب سے بمکان شفیع احمد شفیع ایک کامیاب مشاعرہ کا انعقادعمل آیاجس کی صدارت کہنہ مشق نعت خواں شاعر عبد الرحیم مضطر نےکی اور بطور مہمانان خصوصی احمدخان، ایم۔ اے۔ اورنگ آبادی اورصغیراحمدخان سابق چیف جنرل مینیجر( ایچ آر ) ( ایم ۔ایس۔ پی۔ جی- سی۔ا یل۔ ) جلوہ افروز تھے. نظامت کے فرائض ارشاد ضیاء نے بحسن وخوبی انجام دیے مشاعرہ کا آغاز الطاف اقبال نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا اور احمد علی خان اور عبدا لرحيم مضطر نے ہدیئہ نعت کا نذرانہ پیش کیا احمد خان ( ا یم ۔ اے ) نے دوران اظہارخیال مشاعرہ کے ا نعقاد میں جو مسا ئل در پیش آ تے ہیں اُن کا ذکر کیا اور اُردو انجمنوں کا ساتھ دینے پر زور دیا. صغیر احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے خصوصاً نئے شعراء کو اساتذہ کے کلام کا مطا لعہ کرنے، اُن کی تراکیب اور الفاظ کی نشست پر غور و فکر کرنے کی طرف راغب کیا اور کچھ اساتذہ کےاشعار پیش کیے.

    رنگِ قلم کی جانب سے محفل مشاعرہ میں کہنہ مشق شاعر عبد الواحد جاذب کی گلپو شی بضمن 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئے کی گئی. جن بیرونی و مقامی شعراءحضرات نے اپنے مرضع کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا ان میں عبدالرحیم مضطر ، ڈاکٹر یوسف صابر اورنگ آباد ، شفیع احمد شفیع ،طاہرحسین طاہر ناندیڑ ، احمداورنگ آبادی، عبد الواحدجاذب ، حبیب ہاشمی عبد الوحید اسلم ،سیفی اعظمی سیف، وسیم راہی اورنگ آباد، امیرخان نادار ، سید عمران رضوی اورنگ آباد، شاکر خان شاکر پرتوری، الطاف اقبال کےنام شامل ہیں، بالخصوص جن باذوق سامعین کی موجودگی نے مشاعرے کو رونق بخشی اُن میں سعید پاشا، جمیل رنگریز ، سمیع الله خان ، ایوب سرور اعظم ہاشمی، مجیب احمدخان سر، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر غفران، شیخ متین ، ذاکر قریشی کے نام شامل ہیں. رات دیر گئے کنوینئر الطاف اقبال کے اظہار تشکر پر کامیاب مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا ۔

Share:

0 Comments:

Post a Comment