ڈاکٹر محمد عبدالرافع انٹرنیشنل بھاشا بھوشن ایوارڈ سے سرفراز

 



 ناندیڑ۔اکھیل بھارتی ہندی ادھیاپک سبھا ہندوستان اور حکومت نیپال کے اشتراک سے منعقد" تین روزہ عالمی ادبی ہندی سیمینار 2022" (یکم نومبر تا 3نومبر, 2022) کھٹمنڈو نیپال کے اس سیمینار میں بھارت اور نیپال کے ہندی و اردو کے اساتذہ و ادیب شریک ہوں گے۔

اس تین روزہ عالمی ادبی سیمینار و مشاعرہ میں پیشہ تدریس سے وابستہ معروف شخصیت ڈاکٹر محمد عبدالرافع(مدرس و جز وقتی لکچرار )وسنت راو کاڑے سینیئر کالج ناندیڑ کی تعلیمی و ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کھٹمنڈو نیپال میں *انٹرنیشنل بھاشا بھوشن ایوارڈ *سے نوازا جا رہا ہے۔۔

ماہنامہ اقراء کا تازہ شمارہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے تدریس کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کے مجاز ادارے, SCERTپونے میں تقریباً 15 برس سے  ریاستی تسہیل کار کی حیثیت سے اردو اساتذہ کے تربیتی ورکشاپ اور نصاب کی تیاری 'اساتذہ کے تربیتی وسائل کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہے۔موصوف JJUT یونیورسٹی جھنجھنوں راجستھان کے اردو  گائیڈ بھی ہیں۔ریاست مہاراشٹر و ملکی سطح پر منعقد ادبی و تعلیمی  سیمینار میں اپنے مقالے جات و مضامین پیش کرچکے ہیں ۔موصوف کے تحقیقی مقالہ بعنوان "مراٹھواڑہ کے صاحب دیوان شعراء "کو NCPLU دہلی نے منظوری دی ہے۔

افسانے، کہانیاں، مضامین و غزلیں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

اس کے علاوہ موصوف کو ریاست کے مختلف تعلیمی اداروں و تنظیموں کی جانب سے مثالی مدرس، محب اردو، مہاراشٹر گورو جیسے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ریاست مہاراشٹر اردو ساہتہ اکاڈمی ممبئی کے "مثالی مدرس "ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

حکومت ہند اور حکومت نیپال کے اشتراک سے منعقدہ ادبی عالمی سیمینار میں "انٹرنیشنل  بھاشا بھوشن ایوارڈ "سے ڈاکٹر محمد عبدالرافع کو نوازے جانے پر مدرسہ مدینتہ العلوم و کالج کے اسٹاف و دوست احباب اور رشتہ داروں نے دلی مبارکباد دی ہے۔۔۔

Share:

0 Comments:

Post a Comment