مہم کی کامیابی پر ذمہ داران نے تمام آئیٹا کیڈر کو دی مبارکباد
اکولا : 25ستمبر (نامہ نگار) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن( آئیٹا) مہاراشٹر کی جانب سے منعقدہ 15 روزہ ریاست گیر مہم"اپنا مقام پیدا کر" کی جائزہ نشست کا انعقاد اکولا کے ڈاکٹر اقبال اسکول میں عمل میں آیا۔ جس میں آئیٹا کے ریاستی صدر سید شریف صاحب، نائب صدر ریاض الخالق صاحب، سیکریٹری محمد عتیق شیخ صاحب مہم کنوینر سید اسماعیل گوہر سر معاون کنوینر محمد اقبال پاشاہ سر ، جوائنٹ سیکریٹری طیب سر اور ضلعی صدر اکولا محمد عارف سر موجود تھے۔ نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ حامد حسین صاحب (امیر مقامی وسابق صدرSIO مہاراشٹر) نے حُب تنظیم اور اس کے تقاضے اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مہم کنوینر اسماعیل سر اور معاون کنوینر اقبال سر نے مہم کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں مہم کے دوران کی گئی سرگرمیوں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہم کی کامیابی پر ذمہ داران نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام آئیٹا کیڈر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئندہ تین ماہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اخیر میں ریاض الخالق صاحب کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا۔
ریاست گیر مہم "اپنا مقام پیدا کر" ایک نظر میں
24 جولائی 2022 کو ممبئی کے پترکار بھون میں مہم سے متعلق پریس کانفرنس لی گئی۔
25 جولائی 2022 کو آن لائن افتتاحی پروگرام میں ماہرتعلیم *جناب تنویر احمد صاحب* نئی دہلی کا خطاب۔ جسے ایک ہزار سے زائد اساتذہ نے استفادہ کیا۔-
دارالفیض کانفرنس ہال ممبئی میں پینل ڈسکشن۔ جس میں آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب سید شریف صاحب، ماہر تعلیم جناب مبارک کاپڑی صاحب، عبدالماجد صاحب، عظمیٰ ناہید صاحبہ۔ اس عنوان کے تحت تبادلہ خیال کیا۔جسکی ویڈیوز آئیٹا مہاراشٹر کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیے گئے ہیں۔ جس سے الحمدللہ اساتذہ کی کثیر تعداد استفادہ کر رہی ہے۔
مہم سے متعلق آئیٹا کیڈر کی کل 108 نشستیں لی گئیں۔
ریاست بھر کی 292 مساجد میں نماز جمعہ میں 78520 افراد تک مہم کا پیغام پہنچا۔
مہم کے دوران آئیٹا کیڈر نے 237 اسکولوں میں وزٹ کی نیز 1096 مدرسین اور صدر مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔
198اسکولوں میں پیش درس اور کمرہ جماعت میں44750 طلبہ سے خطاب کیا گیا۔
مختلف مقامات پر حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ سے ملاقاتیں کر کے مہم کا تعارف پیش کیا گیا۔
تعلیمی، سماجی، مزہبی اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر 47 پروگرام منعقد کیے گئے۔ جس میں 1475 افراد شریک تھے۔
تعلیمی کانفرنس: ممبئی، ناگپور، پوسد، ناندیڑ، لاتور، وسئی، جلگاؤں، مومن آباد ان مقامات پر ریجنل سطح کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جبکہ کہ دیگر مقامات پر 64 پروگرام مقامی سطح پر لئے گئے۔ جس میں 4166 معلمین و معلمات شریک تھے۔
پانچ مقامات پر ڈائٹ کی جانب سے منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں مہم کا تعارف پیش کیا گیا جس میں شریک اساتذہ کی تعداد 1163
سوشل میڈیا کے ذریعے33255 اساتذہ تک جبکہ 151220 عوام الناس تک مہم کا پیغام پہنچا۔
ورکشاپ / تعلیمی کانفرنس/ پروگرام کیلئے 6 مقامات پر ضلع پریشد اور بی ایم سی نے لیٹر جاری کیا۔
10 اگست 2022 کو مہم کے آن لائن اختتامی خطاب میں میں بین الاقوامی سطح کے اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی صاحب نے خطاب فرمایا۔ جس سے 2200 سے زائد اساتذہ نے استفادہ حاصل کیا۔
مہم کے دوران روزانہ ایک دیدہ زیب فلائیر سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کے مقام ومرتبہ نیز ان کی ذمہ داری سے متعلق ماہرین کے اقوال تھے۔
اسی طرح ریاست بھر میں مختلف مقامات پر سرپرست اور طلباء کی نشستیں، کریئر گائیڈنس پروگرام، تقریری و تحریری مقابلہ جات اور آن لائن کوئز کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔
مہم کے دوران کی گئی سرگرمیوں کو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا دونوں میں کافی اچھا کوریج ملا۔ مہم سے متعلق مختلف اخبارات ، نیوز پورٹل پر شائع کردہ نیوز اور الیکٹرانک میڈیا میں نشر انٹرویوز اور یو ٹیوب چینل پر اپلوڈ ویڈیوزکی لنک بذریعہ سوشل میڈیا کے کافی وائرل ہوئیں۔ جس سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دیگر ریاستوں کے معلمین و معلمات، طلباء وطالبات اور سرپرست حضرات تک الحمدللہ مہم کا پیغام پہنچا۔- اس طرح یہ مہم "اپنا مقام پیدا کر" الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔



0 Comments:
Post a Comment