میمن برادری تعلیم، سماجی خدمات ،تجارت اور قومی یکجہتی کی پہچان ہیں

 


 مہاراشٹرا اسپیکر اسمبلی راہول ناگلیکر، اقبال آفیسرصدر ، امین پٹیل ، یامنی یشونت طائی (اراکین اسمبلی) کا چالیسویں میمن جماعت فیڈریشن کےآل انڈیاجنرل باڈی میٹنگ اجلاس سے حج ہاؤز ممبئی میں خطاب



    ممبئی۔27/ سپٹمبر (سلیم عیسانی جرنلسٹ کی رپورٹ)  میمن برادری  سماجی خدمات ،تعلیم، تجارت اور قومی یکجہتی کی پہچان ہیں ان خیالات کا اظہار  مہاراشٹرا اسپیکر اسمبلی راہول ناگلیکر نے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے چالیسویں عظیم الشان جنرل باڈی میٹنگ اجلاس سے حج ہاؤز ممبئی میں اپنے خطاب میں کیا اور بتایا کہ پورے اصولوں اور آداب سے میمن جماعت قومی سماجی اور فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہے جس سے ملک میں ترقی اور امن و استحکام یقینی ہیں  انہوں نے کہا کہ میمن برادری چراغ نہیں بلکہ لائٹ ہاؤس ہیں جو دنیا کو اچھے کام تجارت اور قومی یکجہتی کا درس س دے رہے ہیں اس سے ملک اور دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جا رہے ہیں اور ان خدمات کی بدولت ملک کو بھی پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے میمن جماعت کے افراد گجرات اور بمبئی میں اپنی پہچان جان بنا چکے ہیں  جو کسی بھی طرح ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ میں ایک ایم ایل اے یا اسپیکر مہاراشٹر اسمبلی کی حیثیت سے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن اور برادری کی ترقی کے لیے ریاستی و مرکزی سرکاروں کے ساتھ ساتھ خدمات انجام دوں گا آپ تمام کو چالیس سالہ تقریبات کی پر خلوص مبارک باد پیش کرتا ہوں آل انڈیا میمن جماعت کے چالیسویں کا جنرل باڈی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا  اور اس کے بعد  اپنے خطاب میں صدر فیڈریشن جناب محمد اقبال آفیسر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ  ضابطہ، اصول، آئین،  دستور اور قانون ، سے اپنی خدمات انجام دیتا ہے شخصی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرتا بلکہ وہ پورے بورڈ ممبروں سے باہمی مشاورت سے کام کو شفافیت اور دیانت داری سے سے انجام دیتا ہے،  انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں کی تکمیل کیلئے ہر ہفتہ پابندی سے بورڈ کے ممبروں کی میٹنگ ہوتی ہے کوویڈ صورتحال میں 3.5 کروڑ روپے کی راحت رسانی کی خدمات انجام دی گئی۔ اقبال آفیسر نے معاونین کے فراخدلانہ تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ دس فیصد اپنی زکوۃ آل انڈیا میں جماعت فیڈریشن کو عنایت فرمائیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ معاونین کے اعانتوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے آمین انہوں نے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے آفیس کے قیام کے لیے تمام ذمہ داران کو آگے انے کی اپیل کی.

    جناب محمد اقبال آفیسر نے بورڈ ممبرز ، جنرل سیکریٹری، اور نیشنل کونسل ممبرس کو اس عظیم الشان اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے آل انڈیا میں جماعت فیڈریشن کی مجموعی خدمات کی تمام تر تفصیلات پیش کی حلف دلایا کہ وہ قومی اتحاد و یکجہتی اور امن استحکام کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے انہوں نے گزشتہ 8 سالوں سے قیادت کی باگ ڈور دینے پر اظہار تشکر کیا اور بارگاہ رب العزت میں دعا کی اس موقع پر حسین برہان الدین نے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے 40سالہ جنرل باڈی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پیغام سنایا اجلاس میں محمد صابر غلام رسول ، موزمبیق ساؤتھ افریقہ، عبدالصمد لودھیا امریکہ مسٹر بلال ، یوسف میمن رائے پور، منورجالی والا،  زیب النساء حمزہ مل والا ،ماجد رانانی ، اصف بسم اللہ ، شریف میمن، الیاس بھائی کپاڈیہ ، اشرف پٹیل حیدرآباد ،  گفو بھای، صمد بھائ، یو یس اے کے، پروز لکھڑا والا، صادق عزیز علانہ، یعقوب بھائی غازی ، رضیہ بائی چشمہ والا ، ڈاکٹر شاکر باٹلی والا ، شکیل بھائی باٹلی والا ، آمین اجمیری ، سراج دربار، آصف میمن۔ شکیل اجمیری ، رضوان ، قاسم بھائی ،ادریس کنڈہ، خالد امریلیہ، الطاف سیٹھ بنگلور، احسان آمن گاڑاوالا ٹرسٹ، جج عمران عبدالرزاق کارنجہ ، عائشہ انور میمن وڈودرا، صابر بھائی بلڈر، قاسم بھائی، احسان بھائی کو انکی مجموعی خدمات پر توصیف نامہ دیا گیا۔اجلاسمیں یامنی یشونت طائی یم یل اے شیو سینا ، نے اے آئی یم جے ایف کی سماج کے لئے  خدمات کی ستائش کی جتا بھائی ممبئی کانگریس انچارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ میمن دنیا کی ایک تجارتی سوسائٹی ہے میمن ملک کی آزادی میں اور اس کے پہلے گاندھی جی کے ساتھ پوربندر پر ان کی قریبی دوست جناب عبداللہ سیٹھ تھے جو اپنے سرمائے کے ساتھ آزادی کی تحریک میں حصہ لیئے انہوں نے کہا کہ میمن برادری کو انکی دیرینہ خدمات پر سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں چراغوں کا کوئی مکان نہیں ہوتا وہ ہر جگہ روشنی پھیلاتا ہے انہوں نے بھارت جوڑو تحریک کی اہمیت کو وقت کی اہم ضروری تحریک قرار دیا اس اجلاس سے آمین پٹیل یم یل اے، قیصر خالد آئی اے ایس افیسر،  بی جے پی قائد حاجی عرفات شیخ صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن مہاراشٹر، شاکر بھائی باٹلی والا سیکریٹری اے ای ایم جے ایف،الطاف بھائی سی ای او، عمران فروٹ والا ، یوتھ صدر،  عزیز بھائی مچھلی والا، ریاض بھائی، علی بھوجانی، سہیل بھائی کھنڈوا نی، (تمام علاقوں کے صدور،عہدیداران واراکین،  زونل و نیشنل کونسل) نے بھی خطاب کیا میمن ٹائمز ۔ماہنامہ کی خصوصی شمارے کی اشاعت کا رسم اجراء اسپیکر مہاراشٹر اسمبلی مسٹر راہل ناگلیکر نے انجام دیا نیشنل کونسل ممبر  محمد سلیم عیسانی  نے اس موقع پر جناب محمد اقبال آفیسر کو بہترین انداز میں چالیس سالہ جنرل باڈی اجلاس کےعظیم الشان صد فیصد کامیاب انعقاد پر اور پرخلوص کے بعد پیش کیا عیسانی فیملی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا کا پیشکش کیا۔چالیسویں آل انڈیا جنرل باڈی اجلاس میں پورے ملک سے ہزاروں مندوبین نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور ان تمام کے لئے مسافر خانہ صابو صدیق محمد علی روڈ ممبئی میں شاندار پیمانے پر رہائش کا انتظام کیا گیا اور حج ہاؤس کی بالائی منزل پر تمام شرکاء کے لئے  ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کا  پر تکلف نظم کیا گیا آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے چالیسویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں ۔مسٹرحاجی اقبال آفیسر میمن صدر آل انڈیا میمن جماعت کی زیر صدارت آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے چالیسویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس کے دعا پر اختتام کے بعد تمام شرکاء میں تحائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔





Share:

0 Comments:

Post a Comment