لاتور 25/ستمبر:(راست) مہاراشٹر راجیہ اردو شیکشک سنگھٹنا ضلع لاتور کے زیر اہتمام مورخہ 25/ستمبر 2022 کو دو پہر 00-2 بجے کاکسیٹ کالج امبا جوگائی روڈ لاتور میں ایک عظیم الشان جلسہ ریاستی مثالی معلمین ایوارڈ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس جلسے کی صدارت مراٹھواڑہ کے ہر دلعزیز ایم ایل سی شری وکرم کالے صاحب نے کی اور بطور مہمان خصوصی جناب محمد عبدالغفار صاحب ( بانی و صدر ، مہاراشٹر راجیہ اردو شیکشک سنگھٹنا) ، جناب یونس انصاری صاحب ( کارگذار صدر، مہاراشٹر راجیہ اردو شیکشک سنگھٹنا) ، جناب ایم آر پاٹل صاحب، جناب معز شیخ صاحب، جناب منہاج الدین قاضی صاحب، ایڈوکیٹ فاروق صاحب، محترمہ ڈاکٹر تبسم صاحبہ حاضر تھے۔
ناندیڑ سے اردو خدمت گار ایوارڈ جناب عبدالملک نظامی اور جناب عبدالماجد صاحب موظف صدر مدرس ، نوبل ہائی اسکول ناندیڑ کو دیا گیا۔
ماہنامہ اقراء کا تازہ شمارہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
مثالی معلم ایوارڈ سے جناب عبدالحسیب صاحب ( مدرس، مدینتہ العلوم فوقانیہ ناندیڑ), جناب عبد الغفار چودھری صاحب ( مدرس، اتوارہ ہائی اسکول ناندیڑ)، جناب عبدالعلی صاحب ( مدرس، ضلع پریشد ناندیڑ) ، جناب عبدالمطلب راجا پٹیل (صدر مدرس، مونسپل کارپوریشن اسکول، حیدرباغ) ، جناب محمد رضوان صاحب ( صدر مدرس، حضرت عمر فاروق ہائی اسکول ناندیڑ) کو نوازا گیا۔
اس جلسے میں لاتور، بیڑ ، عثمان آباد اور پربھنی کے اساتذہ کو بھی مثالی معلمین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں ضلع لاتور کے علاوہ دیگر اضلاع کے بھی اساتذہ کثیر تعداد میں حاضر تھے۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں جناب نصرت قادری صاحب، جناب شیخ عباس صاحب، جاوید سر، ایوب سر، حامد سر اور سید ملا سر قابل ذکر ہیں۔


0 Comments:
Post a Comment